جہاز کے پر میں سوراخ ، پائلٹ نے پرواز اُڑانے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 11:46

جہاز کے پر میں سوراخ ، پائلٹ نے پرواز اُڑانے سے انکار کر دیا

جدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء): طیارے کے پر میں سوراخ ہونے پر پائلٹ نے عین موقع پر پرواز اُڑانے سے انکار کر کے سینکڑوں لوگوں کی زندگیاں بچا لیں جن میں زیادہ تعداد عمرہ زائرین کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق شاہین ائیر لائن کی فلائٹ نمبر NL-721 پر 330 کے قریب مسافروں نے رات 10 بجکر 15 منٹ پر جدہ ائیر پورٹ کے لیےروانہ ہونا تھا جب پائلٹ کو معلوم ہوا کہ ائیر پورٹ انجینئیرز نے طیارے کو مکمل طور پر چیک نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ کے ایک سینئیر آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پائلٹ نے عین موقع پر یہ کہہ پر پرواز اُڑانے سے انکار کر دیا کہ یہ طیارہ پرواز بھرتے ہی کریش ہو جائے گا۔ پرواز کی روانگی سے چند منٹ قبل اس مکینیکل خرابی کے باعث پرواز کی تاخیر کے سبب ائیر پورٹ انتظامیہ اور انجینئیرز اسٹاف میں خاصی بحث ہوئی۔ جس کے بعد بالآخر مسافروں کو پرواز میں تاخیر سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔ اور بتایا گیا کہ یہ فالءت آئندہ صبح جدہ کے لیے روانہ ہو گی، اس مسئلے پر حکام کا موقف لینے کے لیے جب اسٹیشن مینجر محمد مشتاق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس معاملے پر کوئی بھی موقف دینے سے گزیر کرتے ہوئے مزید فون کالز موصول نہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔