محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے ویزے کے حصول کے لیے آن لائن درخواست جمع کر وا دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 جنوری 2016 11:48

محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے ویزے کے حصول کے لیے آن لائن درخواست جمع کر ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6جنوری- 2016ء) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے ویزے کے حصول کے لیے آن لائن درخواست جمع کر وا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق 23سالہ فاسٹ باؤلر نے پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں بیٹھ کر یہ درخواست جمع کروائی جس میں پی سی بی حکام نے بھی ان کی مد دکی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق درخواست جمع کروانے سے قبل محمد عامر نے ویزے کے لیے درکار ایک چیک لسٹ مکمل کی جس میں نیوزی لینڈ سفارتخانے نے بھی ان کی مدد کی ۔

یاد رہے کہ پی سی بی حکام نے محمد عامر کا ویزا کیس گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے سفارتخانے بھیجا تھا جہاں سے گرین سگنل ملنے کے بعد آ ج فاسٹ باؤلر نے ویزے کے لیے آن لائن درخواست جمع کروا دی ہے ۔ کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق عامر کا کیس مضبوط ہے اور امید ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر کو اگلے دو سے تین روز میں ویزہ مل جائے گا ۔