فرانس کی بیکری نے اپنی اشیاء کی فروخت بڑھانے کیلئے پیسٹری میں ہیرے چھپا دیئے

بدھ 6 جنوری 2016 11:56

فرانس کی بیکری نے اپنی اشیاء کی فروخت بڑھانے کیلئے پیسٹری میں ہیرے ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) کاروبار کو بڑھانے کے لیے نت نئے طریقے اختیار کیے جاتے ہیں اور اس کے لیے مارکیٹنگ کے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں اسی طرح فرانس کی بیکری نے بھی اپنی اشیا کی فروخت بڑھانے کے لیے پیسٹریوں میں دو ہیرے چھپادیئے جس سے دکان پر لوگوں کا غیر معمولی رش بڑھ گیا،پیرس میں واقع بیکری کے مالک نے اعلان کیا کہ ان کی دکان پر 800 پیسٹریاں موجود ہیں جن میں سے کسی دو میں ہیرے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بیکری کی جانب سے اس تعارفی سیل کے دوران لوگ دیوانہ وار ان کی پیسٹریوں پر جھپٹ پڑے۔ بیکری کی جانب سے پیسٹریوں میں اعشاریہ 20 قیراط کا ایک سفید اور ایک نیلا ہیرا ڈالا گیا تھا جن میں سے ایک کی قیمت 600 یورو ( پاکستانی 67 ہزار روپے) ہے اور اسے جیتنے والے کو بعد میں مقامی جوہری کا سرٹیفیکٹ پیش کیا گیا جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ ہیرے اصلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :