دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ، توانائی بحران پر بھی2017ء تک قابو پا لیں گے،وزیراعظم
بدھ 6 جنوری 2016 11:57
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،اس جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں، توانائی بحران پر بھی2017ء تک قابو پا لیں گے ،سری لنکن تاجر پاکستان آئیں اورسرمایہ کاری کریں، تمام سہولیات مہیا کریں گے ، پاکستان علاقائی تعاون کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، اقتصادی راہداری خطے میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی،تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے ،سری لنکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ،پاکستان بجلی و گیس سمیت تمام بحرانوں پر قابو پا لے گا ۔
وزیراعظم نوازشریف کی سری لنکن بزنس کمیونٹی اور صحافیوں سے ناشتے پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئلے کے وسیع ذخائر سے استفادہ کیا جارہاہے ،توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلیے منصوبے جاری ہیں،سری لنکا پہلا ملک ہے جس سے آزاد تجارت کا معاہدہ کیا ،تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے سے گیس کی کمی دور کرنے میں معاون ہوگا،تاپی گیس پائپ لائن کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور لوگوں کو روزگار میسرآئے گا، پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ،پاکستان علاقائی تعاون کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،ہمیں دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر انحصار کرنا ہے ،کم سے کم وقت میں باہمی تجارت کا حجم حاصل کریں گے ،پاکستان اور سری لنکا کی تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.