سڈنی ٹیسٹ، بارش کا سلسلہ نہ تھم سکا، چوتھا روز بھی ابر کی نظر

بدھ 6 جنوری 2016 12:03

سڈنی ٹیسٹ، بارش کا سلسلہ نہ تھم سکا، چوتھا روز بھی ابر کی نظر

سڈنی ۔ 06 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین سڈنی میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ نہ تھم سکا، میچ کے دوسرے روز صرف 11.2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا، مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کا تیسرا اور چوتھا سارہ دن بارش کی نظر ہوگیا اور میچ ڈرا کی طرف گامزن ہوگیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا رکھے ہیں۔ کریگ براتھویٹ نے 85 اور کارلوس براتھویٹ 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

دنیش رامدین 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لائن اور جیمز پیٹنسن نے 2،2 جبکہ ہازلیووڈ اور سٹیو اوکیف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بارش حائل ہوگئی ہے اور میچ ڈرا کی طرف گامزن ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 212 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے کالی آندھی کو 177 سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :