ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے پاکستان کی مرد ، خواتین ٹینس ٹیموں کا اعلان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 جنوری 2016 12:23

ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے پاکستان کی مرد ، خواتین ٹینس ٹیموں کا اعلان

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6جنوری- 2016ء) 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے پاکستان کی مرد اورخواتین ٹینس ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ مردوں کی ٹیم اعصام الحق ، عقیل خان ، یاسرخان ، عابدمشتاق اور نان پلیئنگ کیپٹن رشید ملک پرمشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی خواتین ٹیم میں سارہ منصور ، سارہ محبوب ، اشنا سہیل اور ایمان قریشی شامل ہیں ۔ محمد خالد کو خواتین ٹینس ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمز 6 سے 16 فروری کے درمیان دو بھارتی شہروں گوہاٹی اور شیلانگ میں ہوں گی جس میں ممکنہ طور پر پاکستان کا 444 رکنی دستہ شامل ہوگا ۔