راولپنڈی ‘ عدالت نے فراڈ کیس میں اداکارہ مشی خان پر فرد جرم عائد کر دی

بدھ 6 جنوری 2016 12:26

راولپنڈی ‘ عدالت نے فراڈ کیس میں اداکارہ مشی خان پر فرد جرم عائد کر ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) راولپنڈی کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت نے فراڈ کیس میں اداکارہ مشی خان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 15 مارچ کو شہادتیں طلب کرلیں۔ اداکارہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ مجسٹریٹ کاشف جاوید نے اداکارہ مشی خان کے خلاف پانچ لاکھ روپے لینے کے بعد اشتہار میں کام نہ کرنے کے کیس کی سماعت کی عدالت نے مشی خان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے مدعی کو شہادتیں پیش کرتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی جبکہ ملزمہ مشی خان نے صحت جرم سے انکار کیا