کم عمر ترین پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کو دورہ جاپان کی دعوت

بدھ 6 جنوری 2016 12:38

کم عمر ترین پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کو دورہ جاپان کی دعوت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان ایسوسی ایشن جا پان کے صدر شہزاد علی بہلم نے کم عمر ترین آئی ٹی پروفیشنلز بچوں روما سیدین، انعام علی سیدین، سبحان سیدین اور ثانیہ سیدین کو جاپان کے دورے کی دعوت دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے صدر علی بہلم شہنشاہ جاپان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئے اور اسلام آباد میں دنیا کے کم عمر ترین آئی ٹی پروفیشنلز بہن بھائیوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی۔

شہزاد علی بہلم نے آئی ٹی پروفیشنلز بچوں کو جاپان آنے کی دعوت دی جہاں وہ پاکستانی سفارتخانے اور دیگر تقاریب میں شرکت کرینگے۔ شہزاد علی بہلم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کم عمر ترین آئی ٹی پروفیشنلز بچوں کو جاپان بلانے کا مقصد دنیا میں پاکستان کے ٹیلنٹ کو متعارف کرانا ہے۔