پاکستان کے ناصر اقبال ، فرحان زمان جے پی مورگن سکواش ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

بدھ 6 جنوری 2016 12:52

پاکستان کے ناصر اقبال ، فرحان زمان جے پی مورگن سکواش ٹورنامنٹ کے دوسرے ..

اسلام آباد ۔ 06 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان کے ناصر اقبال اور فرحان زمان نے امریکہ میں ہونے والے جے پی مورگن ٹورنامنٹ کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ایونٹ کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ مقابلے میں پاکستان کے فرحان زمان نے نیوزی لینڈ کے پاول کول کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاکستان کے ناصر اقبال نے اپنے پہلے کوالیفائنگ میچ میں کیانا سنی سیٹ کو شکست سے دوچار کرکے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں کھلاڑی دوسرے راؤنڈ میں بھی کامیابی حاصل کریں تو وہ ایونٹ کے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ دنیا کے ورلڈ چیمپئن سے لیکر ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں عمدہ کارکردگی سے دونوں کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :