ڈیل سٹین انگلینڈ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں شرکت کیلئے پر امید

بدھ 6 جنوری 2016 12:55

ڈیل سٹین انگلینڈ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں شرکت کیلئے پر امید

جوہانسبرگ ۔ 06 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء) سٹار جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا، انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں شرکت کے لئے پر امید ہیں۔

(جاری ہے)

سٹین انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ڈربن ٹیسٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے لیکن اب انہوں نے تیسرے ٹیسٹ سے قبل اپنی فٹنس کو ثابت کرنے کیلئے وارم اپ میچز کھیلنا شروع کر دیئے ہیں جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ وہ تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے تاہم حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

واضح رہے کہ سٹین دورہ بھارت کے دوران بھی پہلے ٹیسٹ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہو کر آخری تین میچز سے باہر ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :