آئی پی ایل 2013ء سپاٹ فکسنگ سکینڈل ، اسد رؤف کو 18 جنوری کو طلب

بدھ 6 جنوری 2016 12:55

آئی پی ایل 2013ء سپاٹ فکسنگ سکینڈل ، اسد رؤف کو 18 جنوری کو طلب

ممبئی ۔ 06 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پاکستانی ایمپائر اسد رؤف کو 2013ء میں آئی پی ایل فکسنگ کیس کے سلسلے میں 18 جنوری کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی نے پاکستانی ایمپائر اسد رؤف، کرکٹرز اجیت چنڈیلا اور ہیکن شاہ کے کیس کا فیصلہ 18 جنوری تک موخر کر دیا۔

(جاری ہے)

اسد رؤف 2013ء میں آئی پی ایل میں فکسنگ کا سکینڈل سامنے آنے کے فوراً بعد واپس وطن لوٹ آئے تھے اور اس کے بعد دوبارہ بھارت نہیں گئے۔ رؤف پر رشوت ستانی کا الزام ہے، بھارتی پولیس نے ان کا نام چارج شیٹ میں شامل کر کے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے تاہم دوسری جانب رؤف کا کہنا ہے وہ بے گناہ ہیں اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ بی سی سی آئی ڈسپلنری کمیٹی نے انہیں اپنے الزامات کے دفاع کیلئے 18 جنوری کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :