بھارت میں جنوبی ایشیائی گیمز، پاکستان کیلئے سخت سکیورٹی

بدھ 6 جنوری 2016 13:10

بھارت میں جنوبی ایشیائی گیمز، پاکستان کیلئے سخت سکیورٹی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) جنوبی ایشیائی کھیلوں سے پہلے بھارت نے پاکستانی وفد کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔6سے 16 فروری تک انڈیا میں شیڈول گیمز کے بارہویں ایڈیشن میں 400 سے زائد پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ اسلام آباد پہنچنے والے تین رکنی بھارتی وفد نے اپنے سفارتخانے کے ایک اہلکار کے ہمراہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز سے تفصیلی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نواز کے مطابق، وفد نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستانی دستے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وفد کا ماننا ہے کہ بھارتی حکومت گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہے کیونکہ اس سے سرحد پار تعلقات کو تقویت ملے گی۔وفد نے یہ بھی یقین دلایا کہ دستے کو ویزا مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ڈاکٹر نواز نے بتایا کہ گوہاٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ بھی پاکستان آ کر بین الصوبائی تعاون (آئی پی سی) کے وفاقی وزیر اور آئی پی سی کے سیکریٹری سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :