پاکستان سپر لیگ کا آغاز 4 فروری کو ہوگا ، فائنل 23 فروری کو کھیلا جائیگا

بدھ 6 جنوری 2016 13:11

پاکستان سپر لیگ کا آغاز 4 فروری کو ہوگا ، فائنل 23 فروری کو کھیلا جائیگا

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کا آغاز 4 فروری 2016 کو ہوگا اور فائنل 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹرکے سربراہ ندیم عمر نے امیدظاہر کی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر سر ویوین رچرڈز کی بطور ٹیم معاون شمولیت سے لیگ کا افتتاحی سیزن جیتنے کے لیے ٹیم کا حوصلہ بلند ہوگا۔

اپنے شانداربلے بازی سے حریف باوٴلرز کے لیے دہشت بنے رہنے والے ویون رچرڈز 1975 سے 1990 کے دوران اپنے 15 سالہ کیرئیر میں جہاں بھی گئے اپنی صلاحیتوں سے لوگوں کے دل جیتتے رہے۔ایک انٹرویو میں ندیم عمر نے کہا کہ ہرکھلاڑی ویون رچرڈز کی کامیابیوں اور شہرت کے قریب نہیں آسکتا اور وہ کرکٹ پر حاصل اپنے عبور کے زریعے ہماری پی ایس ایل میں کامیابی کے لیے بہترین رہنمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دور میں دوسروں کے لیے دہشت کی علامت تھے اور ابھی تک ان کی یہ خوبی قائم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جب ایک دفعہ وہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے تو حریف صرف یہ جان کر حواس باختہ ہوجائیں گے کہ ویوی رچرڈز ہمارے معاون کے طورپر کام کررہے ہیں۔ندیم عمر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ اچھے کو بہتر اور بہتر کو بہترین میں میں تبدیل کردیں گے۔

ویوی رچرڈز نے اپنے 15 سالہ کیرئر میں ویسٹ انڈیز کے لیے 121 ٹیسٹ میچوں میں 50.23 کی اوسط سے24 سنچریوں اور 45 نصف سنچریوں کی مدد سے 8ہزار 540 رنز بنائے۔ویوین رچرڈز اپنے دور میں ون ڈے کرکٹ میں 47 کی بہترین اوسط اور 90.20 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 6 ہزار 721 رنز بنا کر سرفہرست بلے باز تھے۔ انھوں نے ون ڈے میں 11 سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ویوی رچرڈز متحدہ عرب امارات میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا آغاز 4 فروری 2016 کو ہوگا اور فائنل 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :