پاکستان فٹبال فیڈریشن کپ 15جنوری سے شروع ہوگا

بدھ 6 جنوری 2016 13:11

پاکستان فٹبال فیڈریشن کپ 15جنوری سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) پی ایف ایف کے زیر اہتمام پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ 15جنوری سے 5 فروری تک لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔ پی ایف ایف کے میڈیا منیجر طاہر چوہدری کے مطابق 30 ڈیپارٹمنٹل ٹیمز کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں کے ای، آرمی، پی اے ایف، واپڈا، پی آئی اے، کے آر ایل، این بی پی۔

(جاری ہے)

ریلوے، نیوی، ایس ایس جی سی، ایچ ای سی، جی پی اے، اے ایس ایم، پولیس، پیس، پی ٹی وی، سیف ٹیکس، ایچ بی ایل، ایس این جی پی ایل، کراچی یونائٹڈ، پاک سٹیل، ایس جی پی، پی ڈبلیو ڈی، بھٹی یونائٹیڈ، فالکن کمپنی، ایکوا کمپنی، آئی اے جی ٹی سی، ایس ڈبلیو ایف ٹی، ایچ سی سی وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے قومی فٹ بال ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :