مختلف بنکوں کی اے ٹی ایم مشینزخراب‘ صارفین کومشکلات کا سامنا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 جنوری 2016 13:17

مختلف بنکوں کی اے ٹی ایم مشینزخراب‘ صارفین کومشکلات کا سامنا

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) سرگودھا کے مختلف بنکوں میں اے ٹی ایم مشینز کی خرابی کے باعث صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،سرگودھا کے مختلف بنکوں میں اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے والے افراد کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب بنکوں میں اکثر اوقات اے ٹی ایم مشین سے پیسے برآمد نہیں ہوتے بعض مشینوں میں رقم نہیں رکھی جاتی جبکہ بعض میں بجلی اور دیگر فنی خرابی کے باعث رقم نہیں ملتی جس سے شہری گھنٹوں انتظار کرتے ہیں اور جن مشینوں پر رقم دستیاب ہوتی ہے وہاں لوگوں کی لمبی قطاریں نظر آتیں ملک کے مختلف بنکوں کی اے ٹی ایم مشین سے جعلی نوٹ نکلنے کی بھی شکایات ہیں جس کا نوٹس اسٹیٹ بنک نے لیتے ہوئے تمام بنکو کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اے ٹی ایم مشین میں رکھے جانیوالے نوٹوں کی چیکنگ ہر صورت یقینی بنائے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔