دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 جنوری 2016 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) ملک کے دریاؤں اور آبی ذخائر تربیلا ، منگلا اور چشمہ میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کے تحتدریائیسندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد20200کیوسک اور اخراج 8000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 11600کیوسک اور اخراج 11600کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کیآمد12600کیوسک اور اخراج6000کیوسک اوردریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 8000کیوسک اور اخراج8000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

واپڈا کی رپورٹ کے مطابقجناح بیراج میں پانی کی آمد19600کیوسک اور اخراج 16000کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد15500کیوسک اوراخراج 16000 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد13700 کیوسک اور اخراج 13700کیوسک، پنجندمیں آمد4900کیوسک اور اخراج4900کیوسک، گدومیں آمد 25900کیوسک اور اخراج 12500کیوسک، سکھرمیں آمد13500کیوسک اور اخراج 18500کیوسک اور کوٹری بیراج میں پانی کی آمد3500کیوسک اور اخراج 3500کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1492.52فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.437 ملین ایکڑ فٹ،منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1180.75فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.336 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال گزشتہ روز صبح چھ بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :