مسلم لیگ ن کے صوبائی رکن اسمبلی لیاقت جتوئی کی کامیابی کالعدم ، سپریم کورٹ نے دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 13:24

مسلم لیگ ن کے صوبائی رکن اسمبلی لیاقت جتوئی کی کامیابی کالعدم ،  سپریم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) :سپریم کورٹ نے پی ایس 76 میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت جتوئی کی کامیابی کو کالعدم قراردیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ء 2013 کے عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 76 سے پاکستان پیپلز پارٹی کی اُمیدوار پروین جونیجو کامیاب ہوئی تھیں البتہ پارٹی سے اختلافات کی بنا پر انہوں نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا، بعد ازاں الیکشن ٹریبونل نے حلقے میں دوسرے نمبر پر آنے والے ن لیگ کے اُمیدوار لیاقت جتوئی کو کامیاب قرارد ے دیا۔

لیاقت جتوئی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو آزاد اُمیدوار اصغر شیخ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ اصغر شیخ کی در خواست پر سماعت کے دوران فاضل بنچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر سخت تنقید کی اور لیاقت جتوئی کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا ہے ۔