لاہورمیں ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ، علامہ اقبال ایئر پورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

بدھ 6 جنوری 2016 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ائیر پورٹ کی حدود میں اے ایس ایف کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے حضرات ٹکٹ دکھا کر ایئر پورٹ کی حدود میں داخل ہو سکیں گے۔دوسری جانب پولیس نے بھی ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور وہاں رہائش پذیر افراد کے شناختی کوائف چیک کیے

متعلقہ عنوان :