مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے بعد میری زندگی میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئیں‘ وینا ملک
بدھ 6 جنوری 2016 13:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرنے کے بعد میری زندگی میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ، بلاشبہ میں نے شوبز کے ذریعے عزت اور شہرت حاصل کی مگر اب میرا رحجان شوبز سے ہٹ چکا ہے ، ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لوں ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خدا جب اپنے بندوں کے لئے ہدایت دینا چاہتا ہے تو کوئی نہ کوئی وسیلہ ضرور پیدا کرتا ہے اور میرے لیے مولانا طارق جمیل وسیلہ بن کر آئے جن کی دینی باتوں نے مجھے بے حد متاثر کیا ۔
وینا ملک نے کہا کہ میں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہوں ، ایک بیوی اور بچے کی ماں ہونے کی حیثیت سے میرے معمولات میں تبدیلیاں بھی آئی ہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دوں مگر اس کا ابھی میں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.