وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے اپناکراچی کا دورہ ملتوی کر دیا ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 13:51

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے اپناکراچی کا دورہ ملتوی کر دیا ۔ ذرائع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء): وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے اپناکراچی کا دورہ موخر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ کراچی نہیں جائیں گے جب تک سندھ میں رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق اور سندھ کے معاملات طے نہیں ہو جائیں گے ، وفاقی وزیر نے موقف اختیار کیا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت میں معاملات طے کیے جانے کے بغیر وہاں جانا بے معنی ہے کیونکہ وہ کسی قسم کا تماشا نہیں بننا چاہتے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت سے بات چیت کرنے کراچی جانا تھا ۔ جبکہ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے یقین دہانی کروا تے ہوئے کہا تھا وفاقی وزیر داخلہ کراچی کا دورہ کریں گے اور رینجرز کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات دور کریں گے۔ تاہم اب وفاقی وزیر نے اپنا دورہ کراچی ملتوی کر دیا ہے۔