جان بوئیگا ابھرتے ہوئے اداکاروں کی درجہ بندی میں شامل

بدھ 6 جنوری 2016 13:52

جان بوئیگا ابھرتے ہوئے اداکاروں کی درجہ بندی میں شامل

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء)سٹار وارز سیریز کی نئی فلم’سٹار وارز دا فورس اویکنز‘ میں کام کرنے والے برطانوی اداکار جان بوئیگا اگلے ماہ منعقد ہونے والے بافٹا فلم ایوارڈز کے لیے نئے ابھرتے ہوئے اداکاروں کی کیٹگری میں شامل کر لیے گئے ہیں۔اس کیٹگری میں ان کا مقابلہ فلم ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ میں کام کرنے والی اداکارہ ڈکوٹا جانسن سے ہو گا۔

’روم اینڈ کنگز مین‘ ڈرامہ میں کام کرنے والی اداکارہ بری لارسن اور فلم ’دی سیکرٹ سروس‘ میں کام کرنے والے اداکار ٹیرن ایگرٹن کو بھی نئے ابھرتے ہوئے اداکاروں کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی ڈائری آف اے ٹین ایجر گرل‘ میں کام کرنے والی اداکارہ بیل پاوٴلے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لندن میں پیدا ہونے والے 23 سالہ اداکار جان بوئیگا کی مقبولیت میں ’سٹار وارز دا فورس اویکنز‘ میں کام کرنے کے بعد بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اس فلم میں کام کرنے سے پہلے جان بوئیگا نے سنہ 2011 میں ایکشن کامیڈی فلم ’اٹیک دی بلاک‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ انھوں نے بی بی سی تھری کے ٹی وی شو ’بیکمنگ ہیون‘ میں بھی کام کیا تھا۔جان بوئیگا ڈیو ایگر کی ناول پر مبنی فلم ’دی سرکل‘ میں ٹام ہینکس اور ایما واٹسن کے ساتھ بھی جلوہ گر ہوں گے۔26 سالہ ٹیرن ایگرٹن اس وقت مشہور ہوئے جب انھوں نے ’سپائی کیپر کنگز مین‘ فلم میں کولن فرتھ کے ساتھ کردار ادا کیا جس پر انھیں بہترین ابھرتے اداکار کا ایمپائر ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے پہلے ٹیرن ایگرٹن نے برطانوی وار ٹائم سرگزشت پر مبنی فلم ’ایڈورڈ ٹیسٹامنٹ آف یوتھ‘ میں کام کیا اور اب وہ سکائیر ایڈی کی فلم ’دی ایگل‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔میلین گریفتھ اور ڈان جانسن کی بیٹی اور ٹیپی ہیڈرن کی پوتی ڈکوٹا جانسن کا تعلق ایک ممتاز ہالی وڈ خاندان سے ہے۔ڈکوٹا جانسن نے سوشل نیٹ ورک فلم، ’21 جمپ سٹریٹ‘ اور فاکس کی بنائی ہوئی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’بین اینڈ کیٹ‘ میں کام کیا جس کے بعد انھیں مشہور اور بڑا کردار ملا جو فلم ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ میں اینسٹیزیا سٹیل کا کردار تھا۔

26 سالہ امریکی اداکارہ بری لارسن باضابطہ طور پر ایک ابھرتی ہوئی سٹار ہو سکتی ہیں تاہم ان کے کریڈٹ میں پہلے ہی ’شارٹ ٹرم 12‘، ’ٹرین ریک‘،’21 جمپ سٹریٹ‘، ’ڈان جان‘ اور ’سپیکٹیکولر ناوٴ‘ کی ایک طویل فہرست ہے۔لندن سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ بیل پاوٴلے نے اپنے کریئر کا آغاز سی بی بی سی کی سیریز ایم آئی ہائی سے کیا۔

انھوں نے ٹی وی سٹ کام بینی ڈارم میں بیانکا کا کردار ادا کیا۔بیل پاوٴلے نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی ڈائری آف اے ٹین ایجر گرل‘ اور’مارگریٹ ان اے رائل نائٹ آوٴٹ‘ میں بھی اداکاری کی۔فلموں کے مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کو آن لائن ووٹ دیں سکیں گے اور فاتح اداکار کا نام 14 فروری کو لندن میں ہونے والے بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں کیا جائے گا۔