سنجے دت کی سوانح حیات کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا، کنگنارناوت

بدھ 6 جنوری 2016 13:52

سنجے دت کی سوانح حیات کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا، کنگنارناوت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ میں کچھ دنوں سے کہاجارہا تھا کہ اداکارہ کنگنا رناوت سنجے دت کے زندگی پر بنائی جانیوالی فلم میں اہم کردار ادارکررہی ہیں مگر اب کنگنا راناوت نے اس فلم میں کام کے حوالے سے رپورٹس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

این ڈی ٹی وی کے مطابق کنگنا کا کہنا ہے کہ ان خبروں میں کسی قسم کی سچائی نہیں ہے۔ میں راجو ہیرانی کی توہین نہیں کرنا چاہتی مگر حقیقت یہ ہے کہ مجھ سے فلم کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔اداکارہ کاکہناتھا کہ وہ ان دنوں فلم ”رنگون “ کی عکسبندی میں بہت مصروف ہیں تاہم راج کمار ہیرانی نے اداکاری کی پیشکش کی تو وہ اسے فل فوراً قبول کر لیں گی۔