سال 2016 ء ‘ تماثیل تھیٹر کا اسٹیج ڈرامہ ” پنجابی ٹھمکے “ بزنس کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہا
بدھ 6 جنوری 2016 13:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) سال 2016 ء میں شروع ہونے والے اسٹیج دراموں میں تماثیل تھیٹر کا اسٹیج ڈرامہ ” پنجابی ٹھمکے “ بزنس کے لحاظ سے پہلے ، شالیمار تھیٹر کا اسٹیج ڈرامہ دوسرے اور محفل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ تیسرے نمبر پر رہا ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کے سات تھیٹر میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈراموں میں تماثیل تھیٹر میں پیش کیے جانیوالا اداکارہ نرگس ، سخاوت ناز اور ناصر چینوٹی کا اسٹیج ڈرامہ ” پنجابی ٹھمکے “ بزنس کے اعتبار سے دوسرے ڈراموں پر بازی لے گیا ہے ۔
اداکارہ نرگس کی آمد کے باعث ڈرامہ متاثر کن بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ۔ جبکہ شالیمار تھیٹر میں پیش ہونے والے اسٹیج ڈرامے ” ذرا مکھڑا دکھا “ میں اداکارہ ماہ نور ، شانزہ ، پائل چوہدری اور شاہد خان کی عمدہ پرفارمنس کے باعث دوسرے نمبر پر رہا اور محفل تھیٹر میں ندا چوہدری ، سنہری خان ، اکرم اداس اور سردار کمال کا اسٹیج ڈرامہ ” چیک کیش ہو گیا “ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اس کے ساتھ الفلاح ، ناز ، باری اور الحمرا تھیٹر میں اوسط درجے کا بزنس ہوا ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.