اداکار و ماڈل صائم علی کی فلموں اور ڈرامہ سیریل میں مصروفیات میں اضافہ

نئی ڈرامہ سیریل ” تیری میری محبت “ میں پہلی مرتبہ اداکارہ ریشم کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

بدھ 6 جنوری 2016 13:58

اداکار و ماڈل صائم علی کی فلموں اور ڈرامہ سیریل میں مصروفیات میں اضافہ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) اداکار و ماڈل صائم علی کی فلموں اور ڈرامہ سیریل میں مصروفیات میں اضافہ ہو گیا ، نئی ڈرامہ سیریل ” تیری میری محبت “ میں پہلی مرتبہ اداکارہ ریشم کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار و ماڈل صائم علی آج کل ڈرامہ ڈائریکٹر سراج الحق کی نئی بننے والی ڈرامہ سیریل ” تیری میری محبت “ میں اداکاری کر رہے ہیں ، اس ڈرامہ سیریل میں وہ اداکارہ ریشم کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

گزشتہ روز بھی صائم علی اور ریشم نے ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ۔ ڈرامہ سیریل کے رائٹر علی معین اور ڈائریکٹر سراج الحق ہیں ۔ صائم علی ڈرامہ سیریل کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کرر ہے ہیں ۔ حال ہی میں وہ ترکی میں بننے والی فلم ” زہر عشق “ کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ اداکارہ نور کی فلم ” عشق پازیٹو “ میں بھی اداکاری کر رہے ہیں ۔