روس داعش سے مقابلے کے لیے چوہوں کی فوج بھی استعمال کرے گا
فیضان ہاشمی بدھ 6 جنوری 2016 14:02
روس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری2016ء) سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ میدان جنگ میں بم تلاش کرنے والے چوہے جلد ہی بارود سونگھنے والے کتوں کی جگہ لے لیں گے۔ روسی ماہرین کا کہناہے کہ چوہوں کو داعش کا نصب کیا ہوا بارودی مواد ڈھونڈنے کے لیے تربیت دی جا سکتی ہے۔ یہ چوہے ملبے کے نیچے پھنسے انسانوں کی تلاش بھی کر سکتے ہیں۔پولیس اور ملٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چوہوں کے سونگھنے کی حس کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
روستو آن ڈون کی لیبارٹری آف اولفیکٹری پرسیپشن (ایل او پی) کے چوہوں کے دماغ سے الیکٹروڈ منسلک کر کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ دیمتری میڈویڈ ، جو ایل او پی کے سربراہ ہیں، نے بتایا کہ کتوں کے برعکس چوہے ناقابل رسائی نظر آنے والے چھوٹے سے سوراخوں اور دراڑوں میں بھی گھس سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
اس طرح یہ ملبے کے بہت نیچے تک رستہ تلاش کر لیتے ہیں۔ چوہوں کی اس خصوصیت کی بنا پر ریسکو ذرائع بہتر طور پر فیصلہ کر سکتےہیں کہ پھنسے ہوئے افراد تک راستہ کس طرف سےبنانا چاہیے۔
سائنسدانوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ چوہے چائے کی دو مختلف قسموں کے پتے سونگھ کر اُن میں فرق کر سکتے ہیں۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہوں کو حقیقی زندگی میں استعمال کرنے کے لیے چند سال اور بھی لگ سکتے ہیں۔ افریقا کے کچھ حصوں میں سونگھنے والے چوہوں کو بارودی سرنگوں کی تلاش اور ٹی بی کی تشخیص کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.