انڈونیشیا میں مکھی نے مسافر جہاز کو 4 گھنٹے تک اڑان بھرنے سے روکے رکھا

بدھ 6 جنوری 2016 14:37

انڈونیشیا میں مکھی نے مسافر جہاز کو 4 گھنٹے تک اڑان بھرنے سے روکے رکھا

جکارتہ۔ 06 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء) انڈونیشیا میں مکھی نے مسافر جہاز کو 4 گھنٹے تک اڑان بھرنے سے روکے رکھا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق انڈونیشیا کے ایک مسافر جہاز کے انجن کی ٹیوب میں مکھی پھنسنے کے باعث بوئنگ 737مسافر طیارہ 4 گھنٹے تک ایئر پورٹ پر کھڑا رہا اس دوران پائلٹ نے طیارے کو اڑانے سے معذرت کرلی تھی۔طیارہ مغربی جزیرہ سماٹرا سے جکارتہ جارہا تھا‘ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ مکھی پھنسنے کے باعث انجن کا الیکٹرانک کنٹرول کا نظام متاثر ہوا تھا۔جس کے باعث پرواز میں تاخیر کی گئی۔