ٹی ٹونٹی ٹیم کپتان شاہد آفریدی نے صحافی کے چبھتے سوال کو ” گھٹیا “ قرارد ے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 جنوری 2016 14:40

ٹی ٹونٹی ٹیم کپتان شاہد آفریدی نے صحافی کے چبھتے سوال کو ” گھٹیا “ ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے صحافی کے چبھتے سوال کو ” گھٹیا “ قرارد ے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران ایک صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ ان کی کپتانی میں پاکستان سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میچزہارا ہے ،اب وہ ایسا کیا کریں گے جس سے ٹیم جیت کی راہ پرگامزن ہوگی ،اس ”چبھتے “ سوال پر بوم بوم آفریدی بلبلا اٹھے اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ”مجھے آ پ سے ایسے ہی گھٹیا سوال کی امید تھی “ ۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ صحافی نے انگلینڈ سیریز کے دوران شاہد آفریدی کے خلاف کچھ خبریں دیں تھیں جس پر ان کے آفریدی سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور آج موقع ملنے پر آفریدی نے یہ حساب بے باک کر نے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ آفریدی کسی تنازع کا شکار ہوئے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی وہ متعدد مواقعوں پر میدان اور میدان سے باہر تنازعات کا شکار رہے ہیں ۔

2011ء میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کو بوڑھا قرار دیتے ہوئے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا ۔ آل راونڈر کا کہنا تھا کہ اعجاز بٹ کا اپنے دور میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے ، اگر ان کے دور میں ہونے والی چیزوں پر غور کریں تو صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے صحیح سے کام نہیں کیا ، ان کے خیال میں اعجاز بٹ کو آرام کی ضرورت ہے کیوں کہ اب وہ بوڑھے ہو چکے ہیں ۔