کیوی فاسٹ باولر میٹ ہنری نے ریکارڈ قائم کردیا

بدھ 6 جنوری 2016 16:01

کیوی فاسٹ باولر میٹ ہنری نے ریکارڈ قائم کردیا

ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ بالر میٹ ہنری نے ون ڈے کرکٹ میں کم اننگز میں 6 مرتبہ اننگز میں 4 یا زائد وکٹیں لے کر نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں 5 وکٹیں لے کر یہ سنگ میل عبور کیا ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ مچل میکلینیگھن کے پاس تھا جنہوں نے 19 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔