اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کے لئے 5سپیشل پرمسز کے گرد تعمیراتی کاموں کا این او سی جاری
بدھ 6 جنوری 2016 16:02
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کے لئے 5سپیشل پرمسز کے گرد تعمیراتی کاموں کا این او سی جاری کر دیا جس کے مطابق دوران تعمیر کسی عمارت کے نقصان کا ذمہ دارمتعلقہ محکمہ ہوگا، ایل ڈی اے نے عمارتوں کی دیکھ بھال،سینٹ اینڈ ریو چرچ کی تزئین و آرائش کی بھی حامی بھرلی۔
بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن تعمیر کے دوران سپیشل پرمسز کے لئے ایل ڈی اے کو این او سی جاری کرنے کا معاملہ التوا کا شکار تھا تاہم پنجاب حکومت نے5سپیشل پرمسز کے گرد تعمیراتی کام کرنے کا این او سی جاری کردیاہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی کی سفارش پر محکمہ آرکیالوجی نے اجازت دی ہے۔(جاری ہے)
اعلی سطحی کمیٹی میں سیکرٹری آرکیالوجی ہمایوں مظہرشیخ، ڈی جی ایل ڈی ایاحدخان چیمہ، معروف آرکیٹیکٹ نئیر علی دادا ممبرہیں۔
کمیٹی نے چند سفارشات اور شرائط پر اورنج لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے جی پی او، لکشمی، سپریم کورٹ کی عمارت، موج دریادربار اورشاہ چراغ بلڈنگ کے گردتعمیراتی کاموں کااین او سی جاری کردیا گیاہے جس میں دوران تعمیرعمارتوں کے قریب کسی قسم کی وائبریشن نہ ہونے، عمارت کو نقصان نہ پہنچانے کی سفارش شامل ہے۔ کمیٹی نے شرط عائد کی ہے کہ دھول مٹی سے عمارتوں کو اٹ نہ دیا جائے جس کے لئے متواتر پانی کا چھڑکا کرنے کی بات کی گئی ہے۔کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ عمارت کو نقصان کی صورت میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار ہوگا اور کسی صورت تعمیراتی عملہ دوران تعمیرعمارتوں میں داخل نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے کمیٹی کے سامنے تمام عمارتوں کی دیکھ بھال اور سینٹ اینڈریو چرچ کی تزئین و آرائش کی حامی بھی بھری ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.