لاہور‘ حساس اداروں کی کارروائی میں داعش کے مزید 2کارکن گرفتار

بدھ 6 جنوری 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) لاہور میں حساس اداروں نے خفیہ کارروائی کے دوران داعش کے مزید 2کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم طلحہ اور امجد رضوان کو اعوان ٹان سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم امجد آئی ٹی انجینئرنگ کے شعبہ سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملزموں کو گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم ڈاکٹر عثمان ملک اور احسن صدیق کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم داعش کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے پر مامور تھے ۔ ملزموں کے قبضہ سے ممنوعہ لٹریچر، لیپ ٹاپ اور درجنوں ڈی وی ڈیز برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :