سابق کینگرو کپتان مائیکل کلارک بیٹی کیلئے زیورات خریدنے نکل پڑے

بدھ 6 جنوری 2016 16:16

سابق کینگرو کپتان مائیکل کلارک بیٹی کیلئے زیورات خریدنے نکل پڑے

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6جنوری- 2016ء) سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک اور ان کی ماڈل اہلیہ نے اپنی بیٹی کیلئے زیورات کی خریداری شروع کردی اور 7 ہفتے کی کیلسی لی 18 قیراط کے سفید ہیروں سے مزین بیش قیمت بروچ کی مالک بن گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

کیلسی لی ابھی ان زیورات کو پہن نہیں سکتی ہیں لیکن اس کے والدین نے سڈنی کی ایک معروف جیولری شاپ سے یہ بیش قیمت زیور خریدا ہے جہاں 250 سے لیکر 9 ہزار ڈالرز تک کے زیورات دستیاب ہیں ۔ مائیکل کلارک کی اہلیہ اس خریداری پر بے پناہ خوش ہیں جنہوں نے اس کی تصویر انسٹاگرام پر بھی جاری کی ۔

سابق کینگرو کپتان مائیکل کلارک بیٹی کیلئے زیورات خریدنے نکل پڑے