امپائر علیم ڈار سے بدتمیز ی ، برطانوی فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کومیچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 جنوری 2016 16:39

امپائر علیم ڈار سے بدتمیز ی ، برطانوی فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کومیچ فیس ..

کیپ ٹاؤن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6جنوری- 2016ء) برطانوی فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کو پاکستانی امپائر علیم ڈار سے بدتمیز ی کرنے پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز 100ویں ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے والے پاکستان کے علیم ڈار نے 195ویں اوور کے اختتام پر برطانوی کپتان الیسٹرکک کو بتایا کہ براڈ دباؤ کا شکار ہوکر وکٹ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر 29سالہ فاسٹ باؤلر نے اپنے کیے پر شرمندگی کا مظاہرہ کر نے کی بجائے 2مرتبہ پاکستانی امپائر کو کھیل جاری رکھنے کا مشورہ دیا ،47سالہ علیم ڈار نے اس واقعے کو سری لنکن میچ ریفری رنجن مدوگالے کو رپورٹ کیا جنہوں نے آج سماعت کے بعد برطانوی فاسٹ باؤلر کو امپائر سے بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے پر میچ فیس کا 30فیصدجرمانہ عائد کر دیا ۔

سٹورٹ براڈ اس سے پہلے 2010ء میں پاکستان کے خلاف ایجبیسٹن ٹیسٹ میں وکٹ کیپر ذوالقر نین حید ر کی جانب گیند پھینکنے پر بھی جرمانہ بھگت چکے ہیں ، انہیں 2011ء میں بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے امپائر بلی باؤڈن کے ایک فیصلے پر سوال کرنے کے نتیجے میں میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا گیاتھا۔