دیپکا پڈکون 8 سالوں کے دوران 7مرتبہ” محبت “میں گرفتار ہوئیں

بدھ 6 جنوری 2016 16:45

دیپکا پڈکون 8 سالوں کے دوران 7مرتبہ” محبت “میں گرفتار ہوئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) معروف اداکارہ دیپکا پڈکون کا شمار بولی ووڈ انڈسٹری کی ٹاپ ہیروئنز میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ اس قدر خوش بخت ہیں کہ جس چیز کو ہاتھ لگائیں سونا بن جائے۔مگر محبت کے معاملے اداکارہ کچھ خاص خوش قسمت واقع نہیں ہوئیں شاید اسی بنا پر تاحال سچی محبت کی متلاشی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران سات مختلف اشخاص کی محبت میں گرفتار ہو چکی ہیں۔ادکارہ کی محبت کی کہانیوں کی فہرست میں پہلا نام نہار پانڈیا کا ہے۔اداکارہ پہلی مرتبہ ممبئی شفٹ ہوئیں تو انکی زندگی میں نہار پانڈیا نامی شخص آیا جس سے انھیں محبت ہو گئی جو تین سال تک جاری رہی۔بعد از دیپکا بگ باس میں شرکت کرنے والے سابق رکن اوپین پٹیل کی محبت میں گرفتار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

جوڑی طویل عرصے تک ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد اچانک الگ ہو گئی۔ اداکارہ کی زندگی میں مختصر عرصے لئے مزمل ابراہیم نا می شخص بھی آیا تاہم دیپکا اس سے جلد اکتا گئیں۔اس کے بعد اداکارہ کی زندگی میں کرکٹر یووراج سنگھ کی انٹری ہوئی دونوں کے درمیان کافی عرصے تک ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد اچانک ختم ہو گیا۔کرکٹر کے بعد دیپکا کی زندگی میں بزنس مین سدھارت ملیا آئے تاہم اس محبت کی کہانی کا انجام بھی افسوسناک ہی رہا۔

طویل عرصے کے بعد دیپکا پڈکون کی زندگی میں رنبیر کپور تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح آئے لیکن انھوں نے بھی اداکارہ سے بے وفائی کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے دیپکا پڈکون کے ساتھ بیوفائی قطرینہ کیف کی وجہ سے کی تھی۔آجکل اداکارہ اپنے حالیہ بوائے فرینڈ رنویر سنگھ کے ساتھ زندگی کا لطف اٹھا رہی ہیں اس محبت کی کہانی کا انجام کب اور کیا ہو گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے