پریانکا چوپڑا کی ”کوانٹکو“میں 22اقساط کی توسیع کر دی گئی

بدھ 6 جنوری 2016 16:47

پریانکا چوپڑا کی ”کوانٹکو“میں 22اقساط کی توسیع کر دی گئی

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال اپنی پہلی امریکی ٹیلی ویڑن سیریز سے بین الاقوامی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اداکاری کا آغاز کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ٹی وی سیریز کے پہلے سیزن میں کل 13اقساط میں حصہ لیا تھا تاہم اب شو کی مقبولیت کے پیش نظر پروڈیوسرز کی جانب سے اس میں 22مزید اقساط کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکارہ نے اپنی ٹیلی ویڑن سیریز میں ایف بی آئی ایجنٹ الیکس پیرش کا کردارادا کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوانٹکو دنیا بھر میں موجود 100ممالک میں نشر کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں اس کا44مختلف زبانوں ترجمہ کیا گیا ہے۔اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کیلئے غیر ملک جا کر انکے تلفظ میں انگریزی زبان کا استعما ل آسان نہ تھا۔ تاہم وہ کوشش کریں گی کہ آئندہ بھی اپنے پرستاروں کی امیدوں پر پورا اتر سکیں