اداکارہ آدتی راوٴ حیدری کے سپنے سچ ہو گئے

بدھ 6 جنوری 2016 16:55

اداکارہ آدتی راوٴ حیدری کے سپنے سچ ہو گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ آدتی راوٴ حیدری کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ میگا سٹار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں اداکاری کریں گی۔ اداکارہ نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ”وزیر“ جیسی فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کرنے کے بعد انھیں محسوس ہوتا ہے کہ انکی زندگی کا سب سے بڑا سپنا سچ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب بھی ان سے کوئی سوال کرتا ہے کہ انکا میگا سٹار کے ساتھ اداکاری کا تجربہ کیسا رہا تو انکی زبان گنگ ہو جاتی ہے اور انھیں سمجھ نہیں آتا کہ وہ اپنے جذبات کو کیسے لفظوں کے معنیٰ پہنائیں۔واضح رہے آدتی راوٴ حیدری کو بولی ووڈ میں سب سے ذیادہ شہرت ”یہ سالی زندگی“سے حاصل ہوئی تھی۔اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم ”وزیر “ کے علاوہ سدھیر مشرا کی ”اور دیوداس“ میں چندر مکھی اور ابھیشک کپور کی ”فتور“ میں اداکارہ تبو کی جوانی کے کردار میں نظر آئیں گی