سوناکشی سنہا نے رنویر سنگھ کو انڈسٹری کا کامیاب ترین اداکار قرار دیدیا

بدھ 6 جنوری 2016 16:55

سوناکشی سنہا نے رنویر سنگھ کو انڈسٹری کا کامیاب ترین اداکار قرار دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے رنویر سنگھ کو اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم”باجی راوٴ مستانی“ میں شاندار اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری کا کامیاب ترین اداکار قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رنویر سنگھ رواں سال ”باجی راوٴ مستانی“ میں بے داغ اداکاری کی بنا پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے تمام تر ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

واضح رہے رنویر سنگھ نے سنجے لیلا بھنسالی کی ”باجی راوٴ مستانی“ میں ماضی کے معروف مراٹھا جنگجو پیشوا باجی راوٴ کا کردار ادا کیا تھا۔اداکارہ نے صحافیوں کو بتایا کہ انھیں گزشتہ سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میں رنویر سنگھ کے علاوہ ”بدلا پور“ میں ورون دھون کی عمدہ کارکردگی نے بھی بے حد متاثر کیا