باجی راؤ مستانی ، دل والے پر بازی لے گئی

بدھ 6 جنوری 2016 17:00

باجی راؤ مستانی ، دل والے پر بازی لے گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) بالی وڈ کے مصروف ہدایتکار سنجے لیلا پھنسالی فلم ” دل والے “ کے ہدایتکار روہت شیٹھی پر بالآخر بازی لے گئے ۔ حالیہ دنوں میں ان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ” باجی راؤ مستانی “ نے بھارتی باکس آفس پر 162.35 کروڑ روپے کا بزنس کر کے تہلکہ مچا دیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دل والے اب تک 141.58 کروڑ روپے ہی کما سکی ای ک طرف تو فلم باجی راؤ مستانی کے مرکزی کرداروں میں رنویر سنگھ ، دیپیکا پڈکون اور پریانکاچوپڑا شامل ہیں جن کی اداکاری نے دنیا بھر میں شائقین کے دل جیت لئے جبکہ دوسری طرف فلم دل والے کے مرکزی کرداروں میں بالی وڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول میں جو کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں ۔