اے آر رحمان نے 49 ویں سالگرہ منائی

بدھ 6 جنوری 2016 17:00

اے آر رحمان نے 49 ویں سالگرہ منائی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) بالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور گلوکار اللہ رکھا رحمان المعروف اے آر رحمان نے اپنی انچاسویں سالگرہ منائی ۔

(جاری ہے)

6 جنوری 1966 کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائے میں ایک موسیقار گھرانے میں پیدا ہون یوالے اے آر رحمان نے 1992 میں ہدایتکاری مانی رتنم کی تامل فلم اجوما سے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا جس سے نہ صرف انہیں بہترین میوزک ڈائریکٹر کا نیشنل فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا کامیاب شروعات کے ساتھ ہی اے آر رحمان پر فلم انڈسٹری کے دروازے کھل گئے جس کے بعد انہوں نے رام گوپال ورما کی ہندی فلم رنگیلا سے ہالی وڈ فلم تک کے سفر میں سینکروں تامل ہندی اور دیگر فلموں کی دھنیں ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ۔