راجن پورمیں بچوں میں پر اسرار بیماری سر اٹھانے لگی،شدید بخار کے بعد بچوں کے ہاتھ پاؤں مڑنا شروع ہو گئے

بدھ 6 جنوری 2016 17:42

راجن پورمیں بچوں میں پر اسرار بیماری سر اٹھانے لگی،شدید بخار کے بعد ..

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) راجن پور کی تحصیل روجھان میں بچوں میں پر اسرار بیماری سر اٹھانے لگی،شدید بخار کے بعد بچوں کے ہاتھ پاؤں مڑنا شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روجھان کے وارڈ نمبر 3میں 5بچے پر اسرار بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں، متاثرہ بچوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔ بچوں کو شدید بخار کے بعد ان کے ہاتھ پاؤں مڑنا شروع ہو گئے، اطلاعات کے مطابق علاقے میں انسداد پولیو کی ٹیمیں بھی کافی عرصے سے علاقے میں نہیں آ رہی ہیں، اہل علاقہ نے حکومت سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے