اداکارہ مشی خان پر فراڈ کیس میں فرد جرم لگ گئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 18:24

اداکارہ مشی خان پر فراڈ کیس میں فرد جرم لگ گئی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء ) سول جج کاشف جاوید نے فراڈ کیس میں اداکارہ مشی خان پر فرد جرم عائد کر دی ہے جبکہ ملزمہ اداکارہ مشی خان جرم ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا جبکہ مزید 5گواہوں کو نوٹس جاری کر کے انھیں 15مارچ کو طلب کر لیا۔ گزشتہ برس جون میں ایک نجی کلینک کی ڈاکٹر افشاں قریشی نے مشی خان کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹان میں ساڑھے 4 لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ڈاکٹر افشاں قریشی کا موقف تھا کہ مشی خان نے ان کے کلینک اور بیوٹی پارلر کی اشتہاری مہم چلانے کے لئے رقم لی لیکن کوئی اشتہاری مہم چلائی اور نہ ہی رقم واپس کی۔