قاضی حسین احمد کی تیسری برسی
بدھ 6 جنوری 2016 18:28
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء ) نظریاتی ، مذہبی اور سیاسی اختلافات کے باوجود مخالف حلقوں کے لیے بھی قابل احترام شخصیت کے طور پر اپنی شناخت برقرار رکھنے والے قاضی حسین احمد کی تیسری برسی منائی گئی ۔
(جاری ہے)
12جنوری 1938ء کو کے پی کے گاؤں زیارت کاکا میں پیدا ہونے والے قاضی حسین احمد نے مولانا ابو الاعلی مودودی اور میاں طفیل احمد کے بعد تیسرے امیر کی حیثیت سے جماعت اسلامی کی قیادت سنبھالی اور جماعت اسلامی کی سیاسی تاریخ میں یہی وہ دور گردانا جاتا ہے جب جماعت ، سیاسی طور پر عوامی مقبولیت کے حصول کی طرف مائل ہوئی اور بعد میں آنے والی قیادت نے بھی انہیں کی پیروی کی ۔
اسلامی سکالر ، اسلامی جمہوریت کے حامی ، دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کے سخت ترین ناقد ، قاضی حسین احمد نے اسلامیہ کالج پشاور سے گریجوایشن اور پشاور یونیورسٹی سے ایم ایس جغرافیہ کی ڈگری حاصل کی ۔ پیشے کے اعتبار سے استاد تھے ، گورنمنٹ کالج سیدو شریف سوات میں تین سال لیکچرار ر ہے پھر سیاست کے ہی ہو رہے ۔ اردو ، انگلش ، عربی ، فارسی اور پشتو زبان میں مہارت رکھنے والے قاضی حسین احمد اتحاد امت کے داعی کے طور پر بھی اپنی الگ پہچان میں کامیاب رہے ۔قاضی حسین احمد 6جنوری 2013ء کو اس دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.