محمد عامربہترین صلاحیتوں کا حامل ہے‘انسان سے غلطی ہوتی ہے‘ شاہد خان آفریدی

عامر نے سچ بتادیاسزابھی بھگت لی اور اب اسے موقع ملنا چاہیے ، عامر کو ویزہ نہ ملنے کی صورت میں متبادل موجود ہے‘پاکستان کے ٹاپ 16 لڑکے اسکواڈ میں منتخب ہوئے ہیں،انہی کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹونٹی تک لے کر چلنا چاہیے اور میگا ایونٹ سے قبل ٹیم میں تبدیلیاں مناسب نہیں ہوں گی‘میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 جنوری 2016 18:47

محمد عامربہترین صلاحیتوں کا حامل ہے‘انسان سے غلطی ہوتی ہے‘ شاہد خان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ محمد عامربہترین صلاحیتوں کا حامل ہے‘انسان سے غلطی ہوتی ہے‘عامر نے سچ بتادیاسزابھی بھگت لی اور اب اسے موقع ملنا چاہیے ، عامر کو ویزہ نہ ملنے کی صورت میں متبادل موجود ہے‘پاکستان کے ٹاپ 16 لڑکے اسکواڈ میں منتخب ہوئے ہیں،انہی کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹونٹی تک لے کر چلنا چاہیے اور میگا ایونٹ سے قبل ٹیم میں تبدیلیاں مناسب نہیں ہوں گی ۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے اور امید ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔ٹی ٹونٹی کا میگا ایونٹ سر پر ہے اس لئے ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کر سکتے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک ہمیں اسی ٹیم کو لے کر چلنا ہے، ورلڈ کپ آسان ایونٹ نہیں لیکن پاکستانی ٹیم ہر لحاظ سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

تمام کھلاڑیوں کو اپنی سو فیصد پرفارمنس دکھانا ہوگی اور لمبی پارٹنر شپ بنانے کی صلاحیت بہتر کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اچھے مقابلے ہوں گے۔ محمد عامر بہت باصلاحیت کھلاڑی ہے اسے کھیلنے کا موقع ملنا چاہے ۔محمد عامر کو ویزہ نہیں ملتا تو تب بھی قومی ٹیم کا توازن خراب نہیں ہوگا ،عامر کے لئے ہمیشہ سے ہی دل میں جگہ رہی ہے جبکہ اس کا رویہ بھی ٹھیک ہے۔

عرفان کو ٹیم سے بالکل آؤٹ نہیں کیا گیا وہ 20 لڑکوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے ، میں ملک کے لئے ایک اچھی ٹیم چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں ۔انہوں نے سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ دونوں ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہے ، انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔انہوں نے بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر19کرکٹ ورلڈ میں آسٹریلیا کے شرکت نہ کرنے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ معلوم نہیں انہوں نے ایسا کیوں کیا؟ کرکٹ ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :