چینی شہریوں کے لئے برطانیہ کے دو سالہ سیاحتی ویزہ کا اعلان

بدھ 6 جنوری 2016 19:51

چینی شہریوں کے لئے برطانیہ کے دو سالہ سیاحتی ویزہ کا اعلان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء/شنہوا) برطانیہ نے آئندہفتے سے چینی شہریوں کے لئے دو سال کا سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،برطانیہ کی امیگریشن کے وزیر جیمز بروکن شاعر نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں کے لئے ویزہ کی فیس 85پاؤنڈز ہوگی جس کے تحت چینی شہری دو سال کے دوران لند ن کے متعدد چکر لگا سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہر سال چینی شہریوں کی برطانیہ آمد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس ویزہ پالیسی کے تحت چینی شہری سیاحت اور کاروباری مقاصد کے لئے یہاں آ سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ ویزہ پالیسی کے حوالے سے چینی صدرژی جنگ پنگ نے دورہ لندن میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات میں تبادلہ خیال کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ چینی شہری اس ویزہ پالیسی کے تحت شنجن ویزہ پالیسی کی نسبت بہتر فوائد حاصل کر سکتے ہیں جبکہ یہ دو سالہ ویزہ سیاحت ،کاروبار اور دیگر مقاصد کے لئے قابل عمل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :