لیاقت بلوچ کا صاحبزادہ ابو الخیرزبیر ،حافظ محمد سعید اور پیر اعجاز ہاشمی اور علامہ ثاقب اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ
ایران اور سعودی عرب میں بڑھتی کشیدگی خلیجی ریاستوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے‘ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 6 جنوری 2016 20:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہمناؤں صاحبزادہ ابو الخیرزبیر ،جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید اور جمعیت علمائے پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی اور علامہ ثاقب اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ کے بعد منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب میں بڑھتی کشیدگی خلیجی ریاستوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔
شیعہ سنی تقسیم اور گہری کی جارہی ہے اس کے منفی اثرات سے کوئی بھی اسلامی ملک نہیں بچے گا۔پاکستان میں طویل مدت سے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کی گئی ہیں لیکن دینی جماعتوں، جید علماء اور اکابرین نے ہمیشہ اس آگ کو بھڑکنے سے روکا۔(جاری ہے)
اب بھی دینی جماعتوں کے قائدین مثبت اور تعمیر ی کردار ادا کریں گے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالم اسلام کے رہنمابے حسی ،لاتعلقی اور جانبداری چھوڑیں اور امت کے مفاد کو ترجیح دیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے کے لیے ترکی ، ملائیشیا،انڈونیشیا ،امارات ،اردن کے سربراہوں کا اجلاس بلائیں۔ خود ان ممالک کو جمع کریں اور عالم اسلام میں تیزی سے بڑھتی کشیدگی وتلخی کی آگ کو روکنے کا اہتمام کریں ۔امریکہ یورپی، یونین ، روس سے بھی بات کی جائے اور چین کو بھی اعتماد میں لیاجائے۔عالمی قیادت جدید دور میں علم،صحت،دہشت گردی ،روزگار،امن کے لیے کام کرے ،دہشت گردی کاصفایا کیا جائے، اپنے وسائل اور توانائیاں جنگ کی آگ بھڑکانے پر نہ لگائی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.