ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے مقامات پر چھاپے مارکر بھارت سے سمگل شدہ مختلف برانڈزکے مضر صحت گٹکا قبضے میں لے لیا

بدھ 6 جنوری 2016 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کی ہدایت پر گٹکے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈی او (فوڈ) چوہدری محمد ایوب کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے بالمقابل ڈاکٹر ہسپتال جوہر ٹاؤن ،کے مختلف مقامات پر کامیاب چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے بھارت سے سمگل شدہ مختلف برانڈزکے مضر صحت گٹکا کے تقریباًدو ہزار عددپیکٹ قبضہ میں لے لئے۔

(جاری ہے)

چھاپہ مار ٹیم نے گٹکے کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث دوکاندارواصف علی ۔عاشق پان شاپ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کروایا اور مال مقدمہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :