پنجاب پولیس کے نئے یونیفارم کے لئے زیتونی سبز رنگ کو منتخب کیے جانے کا امکان

پنجاب پولیس کو اب دہائیوں پرانے کالے یونیفارم سے چھٹکارا حاصل کرلینا چاہیے‘ اعلیٰ پولیس افسر کی گفتگو

بدھ 6 جنوری 2016 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) پنجاب پولیس کے نئے یونیفارم کے لئے زیتونی سبز رنگ کو منتخب کیے جانے کا امکان ۔ذرائع کے مطابق سینٹرل پولیس آفس میں ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ پولیس افسران نے پولیس یونیفارم کیلئے بہت سے رنگوں میں سے دو رنگوں کو شارٹ لسٹ کیا تھا جن میں زیتونی سبز اور نیوی بلیو رنگ شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زیادہ تر افسران نے موسم ،ماحول دوست اور زیادہ جاذب نظر ہونے کی وجہ سے زیتونی سبز رنگ کے حق میں رائے دی ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے شرکاء کا متفقہ فیصلہ تھا کہ پنجاب پولیس کو اب دہائیوں پرانے کالے یونیفارم سے چھٹکارا حاصل کرلینا چاہیے ۔پولیس حکام نے واضح کیا کہ نئے یونیفارم کو متعلقہ ڈیلرز کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا چاہئے تاکہ پولیس یونیفارم کے اختیارات اور حرمت کے تقدس کو بڑھایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھاکہ پرانے یونیفارم کا پہلے ہی دن سے رجسٹرڈ نہ ہونے کہ وجہ سے غلط استعمال ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :