جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان ہاشم آملہ نے استعفی دیدیا

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جنوری 2016 20:49

جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان ہاشم آملہ نے استعفی دیدیا

کیپ ٹاون(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6جنوری 2016 ء) جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہاشم آملہ نے کپتانی اس استعفا دے دیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہاشم آملہ کی جانب سے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہاشم آملہ کا یہ اعلان انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر سامنے آیا۔ اس میچ میں ہاشم آملہ کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سینچری سکور کی گئی تھی اور میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ ہاشم آملہ کے اس اچانک اعلان نے کرکٹ کے حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔