محکمہ کسٹم انٹیلی جنس نے ملک کے نامور بزنس مین میاں منشاء کی ٹیکس چور کی کوشش ناکام بنا دی

فینسی لائٹس پر ٹیکس کی معافی نہیں ‘1کروڑ 9لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کروانے کا حکم دیدیا ‘میاں منشا ء کیخلاف کاروائی کی بھی سفارش کر دی

بدھ 6 جنوری 2016 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) محکمہ کسٹم انٹیلی جنس نے ملک کے نامور بزنس مین میاں منشاء کی ٹیکس چور کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ 1کروڑ 9لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں منشاء کے پاکستان میں اعلی ہوٹل کیلئے بیرون ملک سے ٹیکس اشتنیٰ کی آڑ میں فینسی لائٹس منگوائی گئیں لیکن محکمہ کسٹم کے انٹیلی جنس ونگ نے انکی چور پکڑ لی ہے جن کا کہنا ہے کہ کسٹم کی چھوٹ فینسی لائٹس پرنہیں بلکہ صرف سولر انر جی اور ونڈ لائٹس پر ہے اس لیے میاں منشاء کو 1کروڑ 9لاکھ 94ہزار 932روپے زائد کا ٹیکس جمع کروانا ہوگا جبکہ انٹیلی جنس ونگ نے اعلی حکام کو ٹیکس چور ی پر انکے خلاف کاروائی کی بھی سفارش کر دی ہے۔