صحافی کیساتھ الجھنے کے معاملے پر مصباح الحق نے شاہد آفریدی کی حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جنوری 2016 20:56

صحافی کیساتھ الجھنے کے معاملے پر مصباح الحق نے شاہد آفریدی کی حمایت ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6جنوری 2016 ء) صحافی کیساتھ الجھنے کے معاملے پر مصباح الحق نے شاہد آفریدی کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صحافی کی جانب سے چبھتے ہوئے سوال کے جواب میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے متنازعہ جواب دینے پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

صحافی برادری کی جانب سے شاہد آفریدی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے شاہد آفریدی کی حمایت کر دی ہے۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میڈیا کی وجہ سے ہمیشہ کرکٹرز کے مابین جھگڑے ہوتے ہیں۔ ہر کپتان کا مزاج مختلف ہوتا ہے، صحافیوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :