لاہور، آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار 8 ملزمان مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بدھ 6 جنوری 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) لاہور کینٹ کچہری کی مقامی عدالت نے آٹھویں جماعت کی چودہ سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار عدنان ثناء اللہ ،بلال سمیت 8 ملزمان کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس تھانہ ریس کورس نے گرفتار ملزمان کو بدھ کے روز عدالت کے رو برو پیش کیا اور عدالت سے استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے کیس کے اصل حقائق جاننے کے لئے تفتیش کرنے کے لئے انہیں مزید جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کا ریمانڈ نہ دیا جائے کیوں کہ ایف آئی آر میں حالات و واقعات مشکوک ہیں تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ سمیت8 ملزمان کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان پر 14 سالہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کو اس کے گھر کے سامنے سے اغوا کرکے اسے ایک مقامی گیسٹ ہاؤس لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا لزام ہے۔ پولیس تھانہ ریس کورس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں زیاتی کی دفعات کے ساتھ اغواء کی دفعات بھی شامل کر لی ہے۔عدالت نے پولیس کوجسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :